کراچی گڈز کیر ئیرز کی نیٹی جیٹی پل بند کرنے کی دھمکی 


کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین نور خان نیازی نے دیگر تمام ٹرانسپورٹر انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی شاہراہوں پرڈاکوئوں کا راج ہے، ڈرائیوروں کی جان، مال اور گاڑیاں غیر محفوظ ہوگئی ہیں، آئے دن مال برد ار گاڑیوں کو لوٹ کر ڈرائیور وں کو ا غوا کرنا اور بطور تاوان خطیر رقم وصول کرنا معمول بن چکا ہے، ڈاکوئوں کا گروہ مزاحمت پر جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتا، اس موقع پر کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین نور خان نیازی، مدد خان نیازی، غلام محمد آفریدی، آل پاکستان کار کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین امداد نقوی، ٹرانسپورٹ اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین مدد خان نیازی سمیت دیگر رہنمائوں نے حکومت سے مغوی ڈرائیور کو فوری بازیاب کرانے، سندھ کے شاہراہوں پر ٹرا نسپورٹرز اور ان کی گاڑیوں کو جان مال کا تحفظ دینے،شاہراہوں کو ڈاکوئوں سے محفوظ بنانے، شہید ڈرائیور اور زخمی کنڈیکٹر کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا اور ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کو 72 گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو نیٹی جیٹی کے راستے پر دھرنا دے کر کراچی بندر گاہ کے راستے کو بند کردیا جائے گا اور اندرون ملک تمام سامان کی ترسیل روک دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن