کِیا موٹرز کا شاہراہ فیصل شوروم مستقل بند کرنے کا اعلان 


کراچی(کامرس رپورٹر)کِیا موٹرز پاکستان نے شاہراہ فیصل پر واقع کمپنی کے زیر انتظام شوروم کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیاہے۔یہ شوروم صرف آج(ہفتہ)31 دسمبر 2022 کی شام تک کام کرے گا اور بندش کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔کمپنی ترجمان کے مطابق شوروم بند کرنے کی وجہ جگہ کے مالک کے ساتھ لیز کا معاہدہ ختم ہونا ہے جس کی تجدید نہیں ہو سکی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ ہم اپنے تمام صارفین کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ کراچی میں کِیا موٹرز شاہراہ فیصل کے نام سے ہماری کمپنی کے زیر انتظام شوروم یکم جنوری 2023 سے مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔ شوروم 31 دسمبر 2022 کی شام تک کھلا رہے گا۔ ہم اپنے تمام صارفین کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی گاڑیاں کِیا موٹرز شاہراہ فیصل سے بک کرائی گئی تھیں اور جنوری 2023 میں ڈیلیور کی جانی ہیں اور اب کراچی میں کمپنی کے زیر انتظام ایک اور شوروم کِیا موٹرز لکی ون سے ڈیلیور کی جائیں گی، جو لکی ون مال میں واقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن