تہران (کامرس ڈیسک )ایران کی حکومت نے کرنسی کی قدرمیں مسلسل کمی کے بعد مرکزی بنک کا گورنر مقرر کردیا۔ یہ تقرری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب ملک میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں اور مغربی ممالک کی پابندیوں کے نتیجے میں مقامی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ 57 سالہ محمد رضا فرزین جو ایک ممتاز بینکر اور سابق نائب وزیر خزانہ ہیں کو علی صالح آبادی کی جگہ نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ صالح آبادی پندرہ ماہ اس عہدے پر فائز رہنے کے بعد حال ہی میں مستعفی ہوگئے تھے۔