کیف‘ پیرس (آئی این پی‘ اے پی پی‘ این این آئی)بیلاروس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی طرف سے بیلاروس کی حدود میں آنے والا میزائل مار گرایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیلاروس کی وزارت دفاع کے مطابق صبح 10 بجے یوکرین کا ایس 300 میزائل بیلاروس کے سرحدی علاقے میں داخل ہوا جسے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔ یوکرین کا میزائل بیلاروس کی حدود میں اس وقت آیا جب روس کی جانب سے یوکرین میں میزائل حملے کیے جا رہے تھے۔روس نے یوکرین میں نئے میزائل حملے کیے، یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بیشتر روسی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔فرانسیسی حکومت نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا،غیر ملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے وزیر دفاع نے یوکرین کے پہلے دورے کے دوران یوکرینی صدر زیلنسکی اور اور اپنے ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں کیف کیلئے مزید فوجی مدد کی یقین دہانی کرائی،فرانسیسی وزیر دفاع نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں جنگ کے دوران مرنے والوں کو یاد کرنے کے لیے ایک یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کے لیے فرانس کی فوجی حمایت پر ایک " مشترکہ ایجنڈے " کی نئی وضاحت کرے گا۔ادھرروس نے یوکرین بحران کے حل کے لیے کوششوں پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یوکرینی بحران کو حل کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کے جواب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہ ملک میں روسی میزائل حملوں کے بعد زیادہ تر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ روسی میزائل حملوں کے باعث اس شدید سردی میں یوکرین کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ۔