اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ نامناسب رویئے پر یو ٹیوبرز کا پارلیمنٹ ہائوس میں داخلہ بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یو ٹیوبرز پر پابندی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ نامناسب رویئے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ سنیٹر روبینہ خالد نے شکایت کی تھی کہ بعض یو ٹیوبرز نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر ان سے سوالات کئے اور مرضی کے جواب نہ ملنے پر غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا۔ ذرائع کا بتایا ہے کہ سنیٹر روبینہ خالد کی شکایت پر پارلیمنٹ ہائوس میں یو ٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔