مردم شماری کے انتظامات مکمل ، کوتاہی برداشت نہےں کرےں گے:ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

Dec 31, 2022


حافظ آباد (نمائندنوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ تو قیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ حافظ آباد میں مردم شماری کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں سروے ٹیموں اور فیلڈ سٹاف کی دس روزہ ٹریننگ 7جنوری سے شروع ہوگی اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دینگے، جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرﺅف ، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈری عبدالمجید،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسد بھٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے حوالہ سے اپنے افسروں اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور انہیں پابند کیا جائے کہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی اہم ذمہ داری پوری فرض شناسی سے ادا کریں۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ مردم شماری کیلئے فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ 17جنوری تک جاری رہیگی۔جس کے بعد ٹریننگ حاصل کرنے والے سٹاف ضلع بھر میں سروے کا کام کریگا۔

مزیدخبریں