لاہور(سپورٹس ڈیسک)برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کی آخری رسومات پیر اور منگل کو سینٹوس میں ان کے گھر میں ادا کی جائیں گی۔ عوام پیلے کو ان کے آبائی شہر کی سڑکوں پر پریڈ کر کے خراج تحسین پیش کرسکیں گے۔ لائیونل میسی ‘کرسٹیانو رونالڈو‘کلیان سمیت دیگر سٹار فٹبالرز نے لیجنڈری فٹبالر پیلے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔برازیلین نیمار جونیئر نے پیلے کو خراج عقیدت پیش کیا،لیجنڈری پلیئرلائیونل میسی نے پیلے کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ریسٹ ان پیس پیلے،فرانس کے کلیان امباپے سمیت دیگر معروف فٹ بالر بھی پیلے کی موت پر افسردہ ہیں،پولش رابرٹ لیوانا ڈوسکی نے کہا کہ فٹبال کی دنیا ہیرو سے محروم ہوگئی،کرسٹیانو رونالڈو بولے کہ پیلے ماضی، حال، مستقبل اور ہمیشہ اس کھیل کا حوالہ رہیں گے۔برازیلین فٹبال کنگ آنجہانی پیلے کی موت کے وقت مجموعی مالیت تقریباً 100 ملین امریکی ڈالرز تھی۔ 1977ء میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد پیلے نے مختلف برانڈز بالخصوص پوما کی توثیق سے خوب دولت کمائی۔