سرینگر‘ جموں (کے پی آئی‘) غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ جموں کشمیر ٹیچرز فورم (جے کے ٹی ایف) نے جموں میں اپنے مطالبات کے حق میں مشتعل بردار جلوس نکالا جبکہپانچ جنوری ،یوم حق خودارادیت کے حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق حل کرائے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام روکنے کے لئے بھار ت کے خلاف اقدامات اٹھائے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فارجسٹس ہومن رائٹس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد احسن اونتو نے آزادی پسند کشمیریوں پر نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آزادی پسندکشمیریوں کے خلاف اوچھے بھارتی ہتھکنڈوں کا موثر نونوٹس لیں۔دوسری جانب ریاسی، رام بن اور ڈوڈہ اضلاع میں پیش آنے والے سڑ ک حادثات میں کم از کم5 افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ریاسی کے علاقے ہاموسن میں ایک آلٹو کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو اشخاص 35سالہ منجیت سنگھ اور 25سالہ گرباشک سنگھ کی موقع پر ہی موت واقع ہو ئی جبکہ اسلام آباد قصبے کے علاقے ڈنگر پورہ میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں 13 مکانات اور 10 دکانیںجل گئیں۔
کشمیر
قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،پوسٹرز چسپاں
Dec 31, 2022