حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں گھنےا مےں قرےباً اےک سال قبل زمےندار سرفراز علی ولد محمد صادق نے 3 افراد عاصم ولد سےف اﷲمانگٹ ، صوبےہ بی بی اور صفدر حسےن کےخلاف گھر مےں داخل ہوکر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کر اےا تھا ۔ اسی رنجش پر ملزم عاصم مانگٹ نے گذشتہ روز دوبارہ گھنےا مےں زمےندار سرفراز علی اور اسکے اہلخانہ پر فائرنگ کردی ،سرفراز علی نے چھپ کر جان بچائی ۔ ملزم کئی دےگر مقدمات مےں بھی اشتہاری ہے جسے پولےس تھانہ کسوکی گرفتار کرنے مےں ناکام ہوگئی۔زمےندار سرفراز علی نے بتاےا کہ عاصم اور صوبےہ دونوں اسکی اور اسکے اہلخانہ کی جان کے دشمن ہےں جبکہ وہ عدم تحفظ کی وجہ سے چھپتے پھر رہے ہےں ۔پولےس عاصم مانگٹ کو فوری گرفتار کرکے انہےں تحفظ فراہم کرے۔