گوجرانوالہ:سنی تحریک کے زیر اہتمام گیس، بجلی لوڈشیڈنگ کےخلاف رےلی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے زیر اہتمام گیس، بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف حافظ آباد روڈ عالم چوک سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قائم مقام صدر محمد آصف مغل نے کی ،انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر معاشی جنگ مسلط ہے،حکمران طبقہ خواب غفلت میں سورہا ہے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو سوئی نادرن اور واپڈا دفاتر کا محاصرہ کریں گے پٹرول،آٹا،چینی،دالیں اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں نالائق اور نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے کارخانوں بازاروں مارکیٹوں میں مزدور طبقہ پس کر رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چند سیاسی خاندانوں نے لوٹ مار کی چرا گا ہ بنا رکھی ہیں۔ جب کہ اس موقع پر عطا الرحمن خان صافی، محمد فائق قادری حافظ محمد شعیب نقشبندی،دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ حکمران طبقہ کشکول پکڑ کر ملک ملک بھیک مانگ رہا ہے،آٹا،چینی،گھی،دالیں اور خوردو نوش کی عام اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکیں ، قیمتوں میں اضافے کے باوجود بلاتعطل گیس اور بجلی فراہم نہیں کی جارہی ۔

ای پیپر دی نیشن