رانا اشفاق شفیع مستعفی،وحید الحق ہاشمی ڈسڑکٹ بار کے چیئرمین الیکشن بورڈ مقرر 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وحید الحق ہاشمی کو ڈسڑکٹ بار کاچیئرمین الیکشن بورڈ مقرر کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ صدر بار ملک عبدالستار اعوان نے الیکشن کرانے کےلئے جو بورڈ تشکیل دیا تھا اس کے چیئرمین رانا اشفاق احمد شفیع ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز اپنا ر ضاکارانہ استعفیٰ پیش کیا تھا جسے پنجاب بار کونسل نے منظور کرتے ہوئے صدر گوجرانوالہ بار کو نیا الیکشن بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی جس پر صدر بار نے ازسر نو الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا جس کے چیئرمین وحید الحق ہاشمی اور چوہدری ظفر اقبال کمبوہ ،چوہدری سجاد احمد چیمہ ،رانا وقاص حسن خاں اور چوہدری شہید اسلم جوڑا کو ممبرز مقرر کردےا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔     

ای پیپر دی نیشن