فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے جن کوہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ لاہور روڈ پر چونگی سٹاپ کے قریب کے رفتار کوسٹر ویگن بے قابو ہوکر الٹ گئی ‘ سوار 12 افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ایکسل ٹوٹ جانے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کا نے سڑک کراس کرتے ہوئے راہگیر کو روندا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔