فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر کنور خالد نے لاہور روڈ کی آبادی روڑاں والی کے سرکاری شفاء خانہ کے ڈسپنسر رانا احسان کے خلاف ایم ایل سی کے اجراء میں ہزاروں روپے رشوت لینے کے الزام کی تحقیقات شروع کر دی ‘ تمام ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔ یہ تحقیقات ایک تحریری شکایت پر شروع کی گئی ہے جس کے مدعی نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے روبرو رانا احسان کو رقم دینے کی ویڈیو فلم بھی پیش کر دی ہے۔ ڈسپنسر رانا احسان نے اس الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔
فیروز والہ : رشوت کا الزامڈسپنسر کیخلاف تحقیقات شروع
Dec 31, 2022