نیوایئرنائٹ،راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ  

Dec 31, 2022


 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیوایئرنائٹ کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے جمعہ کو شہر بھر میں فلیگ مارچ کیافلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کی فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس،ڈولفن سکواڈ اورایلیٹ فورس نے حصہ لیافلیگ مارچ راولپنڈی پولیس لائن سے شروع ہوکر کچہری چوک،جھنڈا چیچی،عمار چوک،چوہان چوک،راول روڈ،چاندی چوک،6THروڈ،سید پور روڈ،اصغر مال چوک،بنی چوک،بانسانوالہ چوک،ڈنگی کھوئی،فوارہ چوک،لیاقت باغ،مریڑ چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میں اختتام پذیر ہوا نیوائیرنائٹ کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے3600سے زائد پولیس افسران واہلکارجبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے370 ٹریفک پولیس افسران ڈیوٹی کے فرائض سرا نجام دیں گے ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے مختلف تھانوں میں خصوصی پکٹس بھی لگائی گئی ہیں ایلیٹ اورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں علاقے میں پٹرولنگ کریں گی، نیو ائیر نائٹ پر مسیحی برادری عبادات کا اہتمام کرتی ہے جن کے تحفظ کے لیے سیکورٹی پلان میں الگ سے ڈیوٹی لگائی گئی ، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس امن وامان کی فضا  کو برقرار رکھنے کے پر عزم ہے۔
 نیو ائیرنائٹ کے موقعہ پرہوائی فائرنگ،آتش بازی، ہلڑبازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈان کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں