ایپوریم میگا پروجیکٹ میںنیشنل اور انٹرنیشنل برینڈ کیلئے بہترین کاروبار کا موقع،مقبول حسین

Dec 31, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار ) چیئرمینجے سیون گروپ مقبول حسین اور سی ای او جے سیون گروپ یاسین محسودنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے سیون گروپ لایا جڑواں شہروں کے شہریوں کے لیے بہترین پروجیکٹ ایپوریم کے نام سے بنائے جانے والے اس میگا پروجیکٹ میں نشینل اور انٹرنیشنل برینڈ کے لیے بہترین کاروبار کرنے کا موقع ہے پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین مقبول حسین کا کہنا تھا کہ ہم انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شاندار منصوبہ دیا ہے ایمپوریم مال شہر اقتدار کے زون 2 میں اپنی نوعیت کا بواحد پروجیکٹ ہے جس میں کاروباری حضرات کے لیے کاروبار کا سنہری موقع ہے جے سیون گروپ نے اس سے قبل بھی بے شمار منصوبے پایا تکمیل تک پہنچائے ہیں اور ہمیشہ اپنی خدمات سے جڑواں شہروں کے شہریوں کاروباری موقعے فراہم کرنے میں کردار ادا کیا ہے اس موقع پر چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت کو چائیے کہ رئیل اسٹیٹ بزنس سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ساتھ دے تاکہ ملک پاکستان ترقی و خوشحالی کی داہ پر گامزن ہوسکے۔

مزیدخبریں