آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع اٹک کی ایگزیکٹو  باڈیز کا اجلاس


 فتح جنگ (نامہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں کی ایگزیکٹو  باڈیز کا اجلاس سرپرست اعلیٰ  ابرار شاکر کی زیر سرستی  فتح جنگ کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ضلع اٹک کی باڈی  کا چنائو عمل میں لایا گیا۔جس میں ابرار شاکر سرپرست اعلیٰ (پنڈی گھیب) حسن ابدال کے اشفاق احمد کو سال 2023 کا صدر، ملک عاطف سینئر نائب صدر (پنڈی گھیب)،شاہد اقبال نائب صدر(فتح جنگ) ،عرفان غوث نائب صدر(پنڈی گھیب)،نائب
 صدرغلام محی الدین (حضرو)نائب صدرآفتاب خان (جنڈ) آصف مسعود قاضی نائب صدر (اٹک)  ارسلان ملک نائب صدر (حسن ابدال)محمد طاہر جنرل سیکرٹری (حضرو)تیمور علی خان سیکرٹری فنانس (فتح جنگ) غلام عباس سیکرٹری انفارمیشن (اٹک) ملک عطا محمد جوائنٹ سیکرٹری (جنڈ) چوہدری ظہور الٰہی فوکل پرسن (اٹک)  مقرر کیے گئے نو منتخب صدر اشفاق احمد اور دیگر عہدیداران نے نجی  تعلیمی اداروں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کیا نیز معیاری ایجوکیشن کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پرکا اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن