ہو اوے کو 2023  کے اختتام تک 636.9 بلین یوآن کی آمدنی کی توقع 

Dec 31, 2022


 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) چیئرمین ہو اوے روٹیٹنگ ایرک سو نے کہا ہے کہ ہو اوے کو 2023  کے اختتام تک  636.9 بلین یوآن کی آمدنی کی توقع ہے ۔ امریکی پابندیاں اب ہمار ے لئے معمول کی بات ہیں ۔ان پا بندیو ں کے ہو تے ہو ئے 2022میں ہم نے کامیابی کے ساتھ ہو اوے کو بحرانوں سے نکالا۔پچھلے ایک سال سے سب کچھ ہینڈ آن ڈیک رہا ہے جس میں ہو اوے ٹیم کے ہر ایک رکن کی محنت شامل ہے ۔ایرک سو نے مز ید کہا کہ ہواوے آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے نے مسلسل ترقی کو برقرار رکھا جس سے ہواوے نے ڈیجیٹل پاور اور ہو اوے کلاڈمیں تیزی سے ترقی حاصل کی ۔ان خیالات کا اظہار ایرک سو نے عالمی سطح پر ہواوے کے 195,000 ملازمین کو بھیجے گئے خط میں کیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہوئے ہمیں اپنے وژن پر تو جہ مر کو ز رکھنے کی ضرورت ہے جس سے پا ئیدار تر قی کو دوگنی کر نے کیساتھ ساتھ اپنے صارفین، شراکت داروں میں اپنی قدر بڑ ھا سکتے ہیں۔ ایرک نے پیشن گوئی کی کہ 2023 پہلا سال ہو گا جب ہواوے معمول کے مطابق کاروبار میں
 واپس آئے گا۔ہمیں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور خطرات کا زیادہ مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کیلئے متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔اتحاد واحد راستہ ہے جس سے ہم 2023  میں اپنے کاروباری اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔ہمیں جدت طرازی، فن تعمیر کو نئی شکل دینے، سسٹم انجینئرنگ ڈیزائن کے ذریعے اپنی مصنوعات بنانے کی ضرورت ہے۔  

مزیدخبریں