لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی جانب سے خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے ’’نیا پیغام‘‘آگہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم کا بنیادی مقصد اپنے پیغام کے ذریعے وسائل اور آبادی میں توازن سے خوشحال پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ مہم ’’لاڈلیاں‘‘ کے ذریعے بیٹوں کی پیدائش سے متعلق معاشرتی دباؤ کے حوالے سے اہم پیغام کو عام کیا گیا ہے۔