اسلام دین فطرت ،انسانیت کی نجات صرف عمل کرنے میں ہے:میاں جمیل

Dec 31, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ وایمان کے بغیرعمل بے مقصد ہوکررہ جاتا ہے۔ اسلام دین فطرت ہے ،انسانیت کی نجات صرف اسی پر عمل کرنے میں ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدہ کی خرابیوں سے عمل بھی بانجھ ہوکررہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعمال صالح کی بنیاد عقیدہ توحید اور ختم نبوت پر ہی استوار ہوتی ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلام بنیادی عقائد کی اصلاح پر زوردیتا ہے اس کے بغیراعمال بے فائدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید وختم نبوت اساس اسلام ہے۔انبیاء کرام کی توجہ ہمیشہ اسی پر مبذول رہی۔

مزیدخبریں