لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے صحافی اور معروف و مقبول ماہنامہ ’’اردو ڈائجسٹ‘‘ کے مدیر اعلیٰ الطاف حسین قریشی کی مشرقی پاکستان کے حوالے سے محیط یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’’مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا‘‘ کے عنوان سے معروف و مقبول اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن نے شائع کی ہے۔ الطاف حسن قریشی نے ان تلخ حقیقتوں کو آشکار کر کے اپنے لئے بے شمار مصیبتیں اور مشکلات برداشت کیں لیکن حقیقت سے سر موانحراف نہ کیا۔ اس ناکردہ جرم میں انہیں مارشل لاء حکام کی دھمکیاں بھی ملیں اور پس دیوار زنداں مقید بھی رہنا پڑا اور دو سال انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ یہ ان غلطیوں کا تذکرہ ہے جن سے ہمارے سیاستدانوں نے سبق نہیں سیکھا۔