محراب پور(نامہ نگار)اومان کی سماجی رہنما کا دورہ اندورن سندھ، برسات متاثرین سے ملاقات، وبائی امراض سے بچاؤ کے طبی کیمپ کا انعقاد، ادویات اور راشن تقسیم کیا، خبر موجب اومان کی برینڈ سو مارکیٹنگ کمپنی اور شی کلب کی چیف ایگزیکٹو سمن عابد نے ممتاز سماجی شخصیت محمد خان راجپوت کے ہمراہ اندرون سندھ کے برسات متاثرہ اضلاع نوشہرو فیروز اور خیر پور کادورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپ لگائے اور برساتی پانی کی وجہ سے پھیلنے والے ڈائریا (اسہال)، ملیریا، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کی ادویات، مچھر مار لوشن،فوگ اسپرے، مچھر دانیاں، سردی سے بچاؤ کے گرم ملبوسات، کمبل، خیمے تقسیم کئے۔ سماجی رہنما محمد راجپوت نے انہیں علاقے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی اور فوری حل طلب مسائل کی نشاندہی کی، جس پر سمن عابد نے برسات متاثرہ افراد کے علاقوں میں تاحال کھڑے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے اعلیٰ احکام سے بات چیت کا یقین دلایا،انکے محراب پور، ٹھری میرواہ، اکری، فیض گنج، بھریا سٹی، بھریا روڈ، کوٹری کبیر، خان واہن کے دوروں اور سماجی کاموں پر مقامی افراد نے خراج تحسین پیش کیا اور انہیں سندھ کا روایتی ثقافتی تحفہ اجرک اور شیلڈ پیش کیںجو انہوں نے سماجی رہنما محمد خان راجپوت سے وصول کرتے ہوئے مصیبت میں گرے لوگوں کے دلی جذبات پر انکا شکریہ اداکیا۔