میرپورخاص(بیورورپورٹ) ضلع میرپورخاص کے مختلف علاقے چار مہینے گزرجانے کے باوجود تاحال بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،پینے کی عدم نکاسی کی وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے ایم این اے میرمنور علی خان تالپور، ایم پی اے میرطارق تالپور، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین سمیت آبپاشی اور ایل بی او ڈی کے افسران کے ہمراہ جھڈو، ٹنڈوجان محمد، سندھڑی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایم این اے میرمنور علی خان تالپور نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھڑی ٹنڈوجان محمد جھڈو اور ڈگری کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی چار ماہ گزر جانے کے باوجود نہ ہونے سے علاقے کے کاشتکار اور دیگر مکین شدید پریشان ہیں علاقہ مکین پانی کی نکاسی بروقت نہ ہونے سے دربدر ہیں گھر ہونے کے باوجود بے گھر ہوکر خیموں میں پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو سات دن کا ٹائم دیتا ہوں بارش کے کھڑے پانی کی نکاسی فوری کی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے کہا کہ 4 دسمبر تک 20 ہزار ایکٹر سے پانی ہیوی مشینری کے زریعے نکال دیا گیا ہے جبکہ موجودہ پانی 13 ہزار ایکٹر پر موجود ہے جس میں ڈیڈھ ہزار ایکڑ ڈگری،کچھ زمینیں تعلقہ جھڈو کی شامل ہیں جہاں دو سے تین فٹ پانی موجود ہیاسی طرح سندھڑی تعلقہ میں 10 ہزار ایکڑ زمین پر پانی موجود ہے جس میں قبول شاہ ڈنڈ اور کنگل ڈنڈ بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بھرپور کوشش کریں گے کہ سات دن میں پانی کی مکمل نکاسی کردی جائے۔