صحافیوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، مہر حمید انور

سانگھڑ(بیورو رپورٹ) پاکستان میڈیا کونسل  سندھ کے تحت صحافی کنونشن و تقریب حلف برادری کا سانگھڑ کے مقامی ہال میں انعقاد کیا گیا جس میں  ڈسٹرکٹ نواب شاہ، ڈسٹرکٹ سانگھڑ اور ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز  کی باڈی سے مرکزی صدر مہر حمید انور نے حلف لیا۔ اس موقع پرسرپرست اعلیٰ سندھ حاجی ملک عبدالغفار،  چیئرمین نعمان شیخ، صدر محمود قادری، جنرل سیکریٹری حاجی ریاض احمد، چیف آرگنائزر سندھ مشرف بھٹی ،سید ایازحسین گیلانی ،ظفر تگر، حافظ  جہانگیر عالم،عامر وہاب صدیقی  سمیت دیگر عہدیداران عثمان شہزاد،عرفان ارشد،وقار بھٹی، رانا مختار، مولا بخش مشوری، شکیل آرائیں، ڈاکٹر رفیق  شیخ، عادل مغل، حاجی عبداللہ بھٹی، اسد بخاری، عبد الحمید کھرل،رانا ثقلین،رانا نعیم راجپوت،فرید مغل، منور شاہین،رانا شاہد خلیل، انجمن تاجران سندھ کے مرکزی صدر جاوید قریشی، ڈی ایس پی سانگھڑ آصف آرائیں،ا?صف چوہدری  و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے  پی ایم سی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کی رجسٹرڈ  نمائندہ تنظیم  ہے جو صحافیوں کے  مسائل کو حل کرنے کیلئیقائم کی گئی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیکونے  کونے میں جہاں بھی صحافیوں کو کسی بھی قسم کا  کوئی مسئلہ درپیش ہوگا پاکستان میڈیا کونسل کے ذمہ داران اس مسئلہ کو حل کرانے میں اپنا بھرپورکردار ادا  کرتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے،ت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد کو چاہئے کہ وہ پاکستان میڈیا کونسل کا بھرپور ساتھ دیں اور اس کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ صحافیوں کی آواز کو حکام بالا تک پہنچایا جا سکے۔پی ایم سی کے عہدیداران صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرینگےحاجی ملک عبدالغفار، نعمان شیخ،محمود قادری، حاجی ریاض احمد،مشرف بھٹی  و دیگر  کی شرکت

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...