حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان و ٹکٹ ہولڈر پی ایس 66 حیدرآباد سنیٹر عاجز دھامرا نے آج ہونے والے پریس کلب کے انتخابات میں پریس کلب کے نومنتخب صدر لالا رحمان سموں، جنرل سیکرٹری حمید الرحمان وگورننگ باڈی کو منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب ہونے والے صدر و جنرل سیکریٹری و ان کی ٹیم پریس کلب حیدرآباد و صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور آزادی صحافت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔