جرائم پر مکمل قابو پالیا ہے ، ایس ایس پی لاڑکانہ 

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ قبل لاڑکانہ ضلع کے حالات جرائم کے حوالے سے پریشان کن تھے، سندھ حکومت کے لیے لاڑکانہ کی خاص اہمیت ہے، جب حالات پر قابو نہ ہو تو  پریشانی ہوتی ہے، مجھے لاڑکانہ میں کرائم کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا، ہم ہر وقت متحرک نظر آئے اچھے طرح سے جرائم پر قابو پالیا ہے، گزشتہ چند ماہ میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد سے زائد کمی آئی ہے، ہم نے جرائم پیشہ عناصر کا تعاقب کیا، ٹارگیٹ کیا، کئی سالوں سے متحرک جرم کی وارداتوں میں ملوث مجرموں کو پکڑا، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے تاکہ اصل کامیابی حاصل کر سکیں، محنت سے کام کیا اچھے نتائج سب کے سامنے ہیں، شروع میں مکمل ایمرجنسی والی صورتحال تھی، نوجوان نسل منشیات کے بعد کرائم میں آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں، موبائل فونز کے ایم آئی ای تبدیل ہونے سے موبائیل فون کی ٹریس میں مشکل ہوتی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ پولیس سے تعاون کریں ، پولیس کو مضبوط کریں، پولیس 24 گھنٹے آپ کے لیئے کام کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن