لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ایش سوڈھی نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے آخری لمحات میں سعود شکیل اور وسیم جونیئر نے ہمیں پریشان کیا۔ پہلی اننگز میں خود کو ایڈجسٹ کر رہا تھا۔میرے خیال میں وسیم نے آکر کافی اچھی بیٹنگ کی۔ ہم پاکستان کو جلد آﺅٹ کرسکتے تھے لیکن پھر سعود اور وسیم نے اچھی بیٹنگ کی اور ہم ٹیسٹ میں حاوی نہ ہوسکے۔ پاکستان کے ڈکلیریشن نے مجھے حیران نہیں کیا تھا، اچھا فیصلہ تھا، اچھی بات ہے کہ ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں جارح ہو رہی ہیں۔ ہم نے پاکستانی باﺅلرز پر پریشر ڈالنے کی کوشش کی، اگر کچھ دیر اور سورج روشن رہتا تو ہمیں فائدہ ہوسکتا تھا، بدقسمتی تھی کہ اندھیرا تھوڑا جلد ہونے لگا تھا، معلوم نہیں کہ میچ ختم ہوتے وقت فیلڈ پر کیا بات ہوئی تھی۔کوشش کریں گے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی ہم اچھی کارکردگی دکھائیں۔
سعود ‘ وسیم نے اچھی بیٹنگ کر کے پریشان کیا:ایش سوڈھی
Dec 31, 2022