لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر ٹریننگ کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئے۔انہوںنے بتایا کہ بی پی ایل کیلئے جانے سے پہلے ٹریننگ کرنا چاہتا تھا، چیئرمین نجم سیٹھی نے مہربانی کی اور اجازت دی۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا نہیں سوچا ابھی صرف پی ایس ایل پر نظریں ہیں، اللہ نے چاہا تو دوبارہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا۔کرکٹ کھیل رہا ہوں این ایچ پی سی سے اچھی سہولیات کہیں نہیں ہیں۔ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلی کریڈٹ دینا چاہیے۔، امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ کی۔