لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی ٹیسٹ کی دونوں اننگز کے نصف سنچری میکر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لنچ کے بعد تھوڑی مشکل پیش آئی۔ میرے اور امام الحق کے آو¿ٹ ہونے سے فرق پڑا۔ جلدی جلدی رنز بنانے کی کوشش کی تھی۔ اعجاز پٹیل کے خلاف حکمت عملی بنائی، جس میں کامیاب ہوا۔