نئے سال کی آمد پر خرافات کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلم فاروقی 

Dec 31, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے حکمرانوں سے نئے کلینڈری سال کی آمد پر آتش بازی، فحاشی و دیگر خرافات کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملک تاریخ کے نہایت نازک موڑ پر کھڑا ہے اور معمولی سی غلطی کا بھی متحمل نہیں ہے اس لئے غلطی کی گنجائش نہیں ہے اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی لازوال و عظیم قربانیوں کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر نمودار ہونے والی عظیم ریاست خالصتا اسلام کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے تاہم اس کے قیام کے حقیقی مقاصد ابھی باقی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک و قوم سنگین مسائل و بحرانوں کا شکار ہے چنانچہ اس لئے نئے کیلنڈری سال کی آمد پر قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کی جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم کیا جائے۔

مزیدخبریں