کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ سال نو کے آغاز پر خرافات کے بجائے اللہ کو راضی کر نے والے اعمال،غریبو ں اور دکھی انسانیت کی خدمت ، اجتماعی دعائیں ،محافل درود و سلام ذکرو نعت ،توبہ استغفار اور مسلمانوں کی جا ن و املاک کی حفاظت ،سلامتی ،استحکام ،ترقی و کامیابی کے لئے دعائیں کی جائیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کو بے راہ رَوی سے بچانا،معاشرے کی اصلاح کرنا علماء پر بھاری ذمہ داری ہے،انسا نو ں کی اکثریت ما دیت پرستی، دنیا وی رنگینیو ں میں مست ہے اخلا قی اقدار کو معا شرے سے رخصت کر دیا گیا ہے۔سا ل نو پر غیر اخلاقی پروگراموں پر سختی سے پابندی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوںنے و اضح کیا کہ نیو ائیر نا ئٹ پر آتش بازی، لغو پروگراموں پر کثیر مال خرچ کرنا اسلامی تعلیمات کی رو سے کسی صورت باعث خیر نہیں بلکہ حر ام ہے ۔ سا ل ختم ہو نے پر ہمیں تو افسوس کر نا چاہیے کہ ہما ری زندگی کا ایک سال کم ہو گیا اپنا احتساب کرنا ہو گا کہ ہم نے سال بھر میں کیا کھویا اور کیا پایا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ سال نو کے آغاز پر پورے ملک میں طوفان بد تمیزی، شراب نو شی ، رقص و سر ور کی محفلو ں ،خرافات ،ہلڑ بازی ،فائرنگ کی جاتی ہے اس کو روکنے کے لئے حکومت سخت ترین اقدامات کرے اور تمام غیر اسلامی ،غیر اخلاقی اور غیر مہذب سرگرمیوں کو کنٹرول کرے ۔
سالِ نو‘فائرنگ‘ہلڑ بازی کے بجائے نیک اعمال کیجئے‘ شاہ عبد الحق
Dec 31, 2022