شہر مزید کسی خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ شاہی سید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے اے این پی ضلع کیماڑی کے نائب صدر شیر محمد سواتی کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر آپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شیر محمد سواتی کے قتل کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔شیر محمد سواتی کی ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔شیر محمد سواتی کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری  کا مطالبہ کرتے ہیں۔کارکنان اور زمہ داران صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے۔کراچی شہر میں لااینڈ آرڈر کی صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے۔کراچی شہر کا آمن بڑی قربانیوں کے بعد آیا ہے۔ صوباء حکومت کراچی شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔کراچی شہر مزید کسی خون ریزی کا مرتکب نہیں ہوسکتا ہے۔اللہ تعالی شید شیر محمد کے درجات بلند فرمائے۔اللہ تعالی شہید کے پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن