رائے ونڈ(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل رائے ونڈ کی 40فلور ملز کو گندم کا کوٹہ مزید بڑھا دیا گیا۔ آٹے کی وافر مقدار میں سپلائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔آٹے کی بلیک مارکیٹنگ اور مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی ایف سی مظہر حسین بلوچ نے کرپٹ آٹا ڈیلرز اور فلور ملز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
رائیونڈ گندم کوٹہ میں اضافہ، آٹے کی سپلائی ہرصورت یقینی بنائی جائیگی:محکمہ خوراک
Dec 31, 2022