تربیلاڈیم میں پانی کی آمدواخراج میں کمی سے 13پیداواری یونٹ بند

Dec 31, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)تربیلاڈیم میں پانی کی آمدواخراج میں کمی سے 13پیداواری یونٹ بنداوربجلی کی پیداوار252میگاواٹ ریکارڈہوئی ،ترجمان تربیلاڈیم کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1490.46فٹ ہے ،ڈیم میں پانی کی آمد17400اوراخراج دس ہزارکیوسک ہے ،تربیلاڈیم میں پانی کی آمدواخراج میں کمی سے تیرہ پیداواری یونٹ بند ہوگئے جبکہ 4یونٹس سے بجلی کی پیداوار252میگاواٹ ریکارڈکی گئی۔

مزیدخبریں