2023 میں معاشی منظرنامے میں کوئی واضح تبدیلی نہیں آئےگی:شاہد رشید بٹ 


اسلام آباد (آئی این پی) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ 2022 عوام کے لئے مشکل سال رہا جبکہ2023میں بھی سیاسی اور معاشی عدم استحکام عروج پر رہے گا جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔اگلے سال ملک میں مہنگائی غربت بے چینی اور دہشتگردی بڑھ سکتی ہے جبکہ ڈیفالٹ کے بادل بھی منڈلاتے رہیں گے۔شاہد رشید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نئے سال میںبھی ملک کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہماری معیشت بدترین حالات سے دوچار ہے گی اور ملک کو مسائل کی دلدل نکالنا مشکل ہو گا کیونکہ سیاسی رہنما بے اتفاقی پر متفق ہیں۔موجودہ حکومت کے اقتصادی فیصلے حوصلہ شکن ہیں جس کی وجہ سے معاشی بحران سنگین ہو رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن