لاہور(کامرس رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم توانائی بچانے میں دانائی ہے۔عوام اپنے گھروں ،کاروباری مراکز اوردفاتر میں توانائی کی بچت کااہتمام کریں۔ مقروض ملک اپنے قومی وسائل کے ضیاع کامتحمل نہیں ہوسکتا۔داناﺅں نے درست کہا ،”سادگی میں آسودگی ہے“۔ خواہشات کی کوئی حد نہیں ،اس دورمیں ضروریات پوری ہوتی رہیں توغنیمت ہے۔ نفرادی واجتماعی معمولات میں بہتری کیلئے ہمیں اپنی اپنی عادات بدلناہوں گی۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا کہ توانائی بچانے سے بجلی کے بل کی مد میں یقینا شہریوں کی بھی خاطرخواہ بچت ہوگی۔ عوام کی معمولی لیکن مسلسل بچت بھی ان کیلئے آسانیاں پیداکرسکتی ہے۔
iiتوانائی بچانے میں دانائی ہے،عوام بچت کا اہتمام کریں:شوکت ورک
Dec 31, 2022