ڈی ایچ کیو ہسپتال راجہ بازار کا عملہ مر یضو ں کیساتھ پیار سے پیش آرہا ہے ، مسسز عامر

 اسلام آباد ( وقائع نگار ) ڈی ایچ کیو ہسپتال راجہ بازار میں عرصہ دراز سے تعینات لیڈی ڈاکٹر فرزانہ ظفر، اے ڈی ایم ڈاکٹر نیلو فر،لیڈی ڈاکٹر صوبیہ کسی مسیحا سے کم نہیں، مریضوں دیکھ بحال میں اہم کردار اداکر رہی ہیں۔ تمام مریضوں کو میڈیکل کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں لیڈی ڈاکٹر صوبیہ بھی گائنی وارڈ میں مریضوں کے ساتھ خوش اخلاق طریقے سے پیش آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ نرسس سٹاف بھی کسی  سے کم نہیں وہ بھی مریضوں کے ساتھ پیار محبت سے پیش آرہی ہیں اور ایم ایس ڈاکٹر فرزانہ ظفر کا پی اے بھی کسی سے کم نہیں اوہ بھی ہسپتال میں آنے والوں مریضوں کے ساتھ محبت سے پیش آ رہا ہے ان خیالات کا اظہار گائنی وارڈ میں داخل مسسز عامر اور ان کی فیملی نے ایک سروے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم ایس لیڈی ڈاکٹر فرزانہ ظفرکے سخت اقدامات کی وجہ سے ہسپتال میں تمام ڈاکٹروں و لیڈی ڈاکٹروں و نرسس اپنی اپنی ڈیوٹی امانت داری اور خوش اخلاق طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں ہو گی ۔ ہماری تمام طر کوششیں مریضوں کو بہترین علاج فراہم کر نا ہوگی انسانیت سے کی خدمت ہی ہمارا  مشن ہے جو آخری سانس تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن