گوجرخان میں قصابوں نے گوشت کے من مرضی کے ریٹ مقرر کر دیئے

Dec 31, 2022

 گوجرخان( نامہ نگار) گوجرخان میں قصابوں نے گوشت کے من مرضی کے ریٹ مقرر کرکے سرکاری نرخ ناموں کو نظر اِنداز کر رکھا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور انتظامیہ خاموش جس کے باعث عوام مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور اس حوالہ سے شہریوں نے بتایا ہے کہ بکرے اور گاے کے گوشت کے قصابوں نے اپنے اپنے ریٹ لگاے ہوے ہیں سرکاری نرخ نامہ صرف آوہزاں کیے جاتے ہیں لیکن گوشت اپنی من مرضی کا فروخت کیا جارہا ہے اس پر انتظامیہ چیک اینڈ بیلنس رکھے اور گوشت کی فروخت سرکاری نرخ پر کرائے۔

مزیدخبریں