پنڈدادنخان(نامہ نگار)پنڈدادنخان ملکوال ریلوے شٹل ٹرین سروس تین سال بند رہنے کے بعد دوبارہ چل پڑی تین اضلاع کی عوام خوشی سے نہال پنڈدادنخان سمیت تمام ریلوے اسٹیشنز ٹرین اور انجن کو جھنڈیوں سے سجایا گیا ٹرین ڈرائیورز کے گلے میں پھولوں کے ھار ڈالے گیپنڈدادنخان: پا کستان کے دوسرے بڑے ریلوے جنکشن ملکوال کی رونقیں تین سال بعد بحال ہوگیں منڈی بہا ولدین سرگودھا۔ جہلم تین اضلاع کے مسافروں کو سفری سہولیات میسر ھوں گی بند ھونی والی ٹرین نے چار بر سوں بعد نے اپنے سفر کا آغاز آج ملکوال کے جنکشن سے کیا11 بجے کیا اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد مختلف اسٹیشنوں پر ٹرین کے استقبال کے لیے موجود تھی ریلوے اسٹیشن اور ٹرین سمیت انجن کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا شٹل ٹرین اکانومی کلاس کی چار بو گیوں پر مشتمل ھوگی ٹرین روزانہ 3 چکر لگا کر دھماکہ ایکسپریس اور ملت کو کراس دے گی ٹرین کے دوبارہ اجرا پر خوشیاں منانے والی عوام کا کہنا تھا کہ ٹرین کے 20کلو میڑ کا کرایہ 160:روپے رکھا گیا ھے جو انتہائی زیادہ ہے کرایے کو عوام کی پہنچ تک لایا جائے۔