ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا ہمراہ،سٹیشن کمانڈر مری کے زیراہتمام آزمائشی مشقیں

Dec 31, 2022

 مری(بیوروچیف/ نامہ نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا ہمراہ اور اسٹیشن کمانڈر مری تمام محکمہ جات کی طرف سے آزمائشی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ان آزمائشی مشقوں میں تمام محکموں نے بھر پور شرکت کی ۔ ضلعی انتظامیہ نے مری میں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے، اس پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کی طرف سے تیار لائحہ عمل،پیشہ ورانہ قابلیت کو پرکھا گیا اور سہولیاتی مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ان آزمائشی مشقوں میں کچھ ممکنہ فرضی منظر کشی بھی کی گء اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کی حکمت عملی کا معائنہ کیا گیا۔مشقیں دن اور رات کو جاری ہوئیں، مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا- اس موقع پر تمام اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے اور ان سے تفصیلی بریفنگ لی گئی-لیکن ہائی وے مکینیکل کی اس سانع کے بعد بھی کچھ مشینیں خراب ہیں جنھیں ٹھیک نہیں کروایا گیا ۔اس سلسلہ میں میڈیا نے اس کی نشاندھی بھی کی ہے ۔ 

مزیدخبریں