کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماو آٹومارکیٹ فیصل آباد روڑ کے چئیرمین میاں امجد علی ہیرو نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے ملک کو قومی اتحاد،یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اگر خدانخواستہ پاکستان کو کچھ ہواتو آنیوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی عمران خان اپنے اقتدار کے کھوجانے کا بدلہ عوام سے نہ لیں بلکہ وہ اسمبلیوں میں آکر اپنا جمہوری کردارادا کریں جلسے،جلوسوں،ریلیوں اور لانگ مارچ سے اب تک عمران خان کو کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ الٹا اس سے ملک وقوم کو نقصان ہوا ہے۔
ملک کو قومی اتحاد،یکجہتی کی اشد ضرورت ہے : امجد علی ہیرو
Dec 31, 2022