چچاپاکستان آرمی میںبریگیڈیئرکے منصب سے ریٹائرہوئے،عبداللہ خان

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکے سماجی رہنماء امجدنوازخان کے ہونہارفرزندمحمدعبداللہ خان جوکہ ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلامیںزیرتعلیم ہیں، اوراب تک مسلسل کامیابیاںسمیٹتے جارہے ہیں کاکہنا ہے کہ میرا آئیڈیل میرے چچاانجینئرمحمدنواب صا د ق خان ہیں،جوکہ مسلسل محنت کرکے انجینئرنگ کے شعبہ تعلیم میںنمایاںمقام حاصل کرکے پاکستان آر می کے بڑے ادارہ پی ایم اومیںخدمات انجام د ے رہے ہیں،محمدعبداللہ خان نے اپنے والدسر دا رامجدنوازخان کی موجودگی میںبتایاکہ میرے چچا انجینئرمحمدنواب صادق خان کی اعلی کارکردگی ،ذہانت اوراعلی تعلیم کی بدولت ہمارا،تعلیمی شعبہ میں بڑا قد کاٹھ ہے،جس کسی کوبھی بالخصوص میرے اساتذہ کو جب علم ہوتاہے کہ میںانجینئرمحمدنواب صادق خان کابھتیجاہوں،تووہ مجھے بڑی محبت اورشفقت کی نگا ہوںسے دیکھتے ہیں،اورمجھے شاباش دیتے ہوئے یہ درس دیتے ہیں،کہ تم اپنے چچاکی طرح تعلیمی شعبہ میںخوب دل لگاکرمحنت کرو،تاکہ کامیابیا ں تمہا رامقدربن جائیں،محمد عبداللہ خان نے مزیدبتا یا کہ تعلیم ایک ایسی دولت اورزیورہے،کہ جسے نہ کوئی چھین سکتاہے،اورنہ کوئی لوٹ سکتاہے،انہوںنے اپنے والداوراپنی والدہ کی خصوصی شفقت کابھی ذکرکیا،اورکہاکہ میرے ایک چچاپاکستان آرمی میں بریگیڈیئرکے منصب سے ریٹائرہوئے،جبکہ دوسر ے چچاڈاکٹرعبدالوحیداشرف خان پنجاب یونیورسٹی لاہورمیںٹاپ پوزیشن حاصل کرکے امریکہ میںاعلی معیارکی یونیورسٹیوںکی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے،اوراس کے ساتھ ساتھ انہوںنے اسلامی تبلیغی مشن کے کام کوبھی جاری وساری رکھا۔

ای پیپر دی نیشن