راولپنڈی میںآٹاکی بوری کی قیمت 10400 روپے تک پہنچ گئی  

Dec 31, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میںآٹاکی 79 کلو بوری کی قیمت 10400 روپے تک پہنچ گئی نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمت میں ازخود پانچ روپے اضافہ کردیا میدہ اور فائن آٹے کی بوری 11ہزار تک پہنچ گئی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث نان بائی ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز سے خمیری روٹی 25 روپے اور تل والا نان 30 روپے میں فروخت کرنا شروع کردیئے پتیری روٹی کا ریٹ20 روپے جبکہ پراٹھے کی قیمت میں 10روپے اضافے کے ساتھ اب 50 روپے کردیا گیا صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے مطابق حکومت آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہے روٹی کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ عارضی ہے آٹے کی مزید قیمت بڑھی تو روٹی اور نان کی قیمت مزید بڑھائیں گے جبکہ نان ، روٹی کی قیمت بڑھانے پر شہریوں نے کانوں کو ہاتھ لگالئے۔

مزیدخبریں