آر ڈی اے کا  آپریشن، نیو پھگواڑی میں سرکاری زمین پر مکان مسمار کردیا  

Dec 31, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ کی ہدائت پر سٹیٹ منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور بلڈنگ کنٹرول ونگ نے نیو پھگواڑی میں سرکاری زمین پر قبضہ کرکے مکان بنانے والے مالک کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گھر کو مسمار کردیا قبل ازیں نیو پھگواڑی کے شکایت کنندہ نے ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایاتھا کہ گھر کے سامنے پلاٹ نمبر 31 پرسید پور ہاوسنگ سکیم میں شہری نے مکان کی تعمیر شروع کررکھی ہے جس میں انہوں نے اپنے پلاٹ کی حدود سے باہر نکل کرگلی کی زمین کو بھی شامل کرلیاہے اسلئے سرکاری زمین کو واگزار کروایا جائے جس پر ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے سیف انور جپہ نے اسٹیٹ منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر آصف محمود جنجوعہ کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ جس پر عمل کرتے ہوئے اسٹیٹ مینیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور بلڈنگ کنٹرول ونگ عملے نے اس مکان کو مسمار کردیاہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو سرکاری زمین کی ایک بھی انچ پر قبضہ جمانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں