13پارٹیوں کیخلاف اسلام آبامیں ریفرنڈم ہوگاجوعوام کیساتھ ہاتھ کریگاوہ پچھتائے گا
دس ماہ میں اپنے کیسزختم اورغریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، عنقریب ان کے کیسوں کا اوراوورسیزووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی،ٹوئٹ
سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کیخلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس ماہ میں اپنے کیسزختم اورغریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، عنقریب ان کے کیسوں کا اوراوورسیزووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی ۔ ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کریگی۔سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ 77 وزراء میں اسحاق ڈارکی جعلی منصوبہ بندی اوربلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پراسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے۔ الیکشن جب بھی ہوگا13پارٹیوں کیخلاف اسلام آبامیں ریفرنڈم ہوگاجوعوام کیساتھ ہاتھ کریگاوہ پچھتائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ترسیلات زر،برآمدات اورسرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔ مہنگائی30 فیصدبڑھ گئی۔ 10جنوری تک1.3ارب ڈالردینے ہیں۔ نئے سال ایم کیو ایم ایک اورباپ پارٹی نیک ہوجائیگی ۔