روس کے ساتھ اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے پر تیار ہیں، چینی صدر
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو روس کے دورے کی دعوت دے دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں چین کے صدر شی جن پنگ کو ڈئیر فرینڈ کہہ کر مخاطب کیا گیا۔ صدرپیوٹن نے کہا کہ ہم صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کے منتظر ہیں۔چینی صدر کے روس کے دورے سے دنیا کو معلوم ہوجائے گا کہ اہم معاملات پر چین اور روس کا موقف مشترکہ اور مضبوط ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیان میں کہا کہ دنیا مشکل دور سے گزر رہی ہے اور اس صورتحال میں چین روس کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔