امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 2015سے 2020تک کے ٹیکس گوشوارے ظاہرکرنےکے حق میں 24جب کہ مخالفت میں 16 ووٹ ڈالے گئے تھے
اس عمل سے امریکی سیاست تقسیم ہو جائے گی، ترجمان ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے پبلک کردیے گئے،گزشتہ دنوں امریکی قانون سازوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنے لانے کے حق میں ووٹ دیا تھا،امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 2015سے 2020تک کے ٹیکس گوشوارے ظاہرکرنےکے حق میں 24جب کہ مخالفت میں 16 ووٹ ڈالے گئے، مخالفت کرنے والے تمام ارکان ری پبلکن تھے،تاہم اب ٹرمپ کے 6 سال کے ٹیکس گوشوارے پبلک کردیے گئے ہیں،دوسری جانب جمعہ کو ہزاروں صفحات پر مشتمل ٹیکس گوشوارے ریلیز کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس عمل سے امریکی سیاست تقسیم ہو جائے گی،ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیموکریٹس کو یہ نہیں کرنا چاہیے تھا جبکہ سپریم کورٹ کو اسے منظور نہیں کرنا چاہیے تھا یہ فیصلہ خوفناک چیزوں کا باعث بنے گا۔