بھارت، ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے بس کار سے جا ٹکرائی، 9افراد ہلاک

مسافروں سے بھری بس مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو واپس لے کر جا رہی تھی

بھارت میں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے بس بے قابو ہوکر کارسے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑا،رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری بس مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو واپس لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران بس ڈرائیور کو نوساری ہائی وے پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث بس بے قابو ہو کر آگے والی کار سے ٹکرا گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، حادثے میں کارمیں موجود تمام افراد ہلاک جبکہ 28کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ بس کا ڈرائیور بھی موقع پر دم توڑ گیا ،حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کو پولیس کی جانب سے کلیئر کروادیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...