لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی سے میاں بیوی، بیٹی سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ کے گھر میں آتشزدگی سے سید افتخار حسین شاہ، اس کی بیوی ثمینہ افتخار اور بیٹی ارم شہزادی جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تینوں افراد پانچ مرلہ مکان کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے۔ مکان کے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر کرایہ داروں نے ریسکیو 1122کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر آگ پر قابو پانے کی بھی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے ریسکیو نے پانی واٹر پائپ جوڑ کر پانی جائے وقوعہ تک پہنچایا اور آگ پر قابو پایا اور تینوں لاشیں باہر نکالیں۔ افتخار حسین شاہ کے بیٹے سید وقار حسین شاہ نے مقدمہ درج کرایا کہ اس کے والد، والدہ اور بہن کو نامعلوم افراد نے گھر میں آگ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مدعی بیٹے وقار حسین شاہ کی بیوی فرح نے پہلے خاوند سے بیٹی علینہ اور ساتھی کے ساتھ مل کر تہرے قتل کی یہ واردات کی۔ پولیس نے ملزمہ ماں بیٹی فرح اور علینہ کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فرح اور بیٹی علینہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فرح اور اس کے پہلے شوہر سے بیٹی علینہ راولپنڈی سے لاہور آئیں۔ شاداب کالونی میں فرح ، اس کی بیٹی اور ایک نامعلوم شخص نے افتخار حسین شاہ اس کی بیوی ثمینہ اور بیٹی ارم شہزادی کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں گھر کو آگ لگا دی۔ چوہنگ پولیس نے تیسرے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔