ننکانہ (نامہ نگار) عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما رانا جمیل حسن المعروف گڈ خاں کو تھانہ منڈی فیض آباد کے جھوٹے مقدمہ سے بری کر دیا۔ حلقہ پی پی 135 کے امیدوار اور پی ٹی آئی کے رہنما رانا جمیل حسن گڈ خاں ریٹرنگ افسر این اے 112 کے طلب کرنے پر اپنے کاغذات نامزدگی کے سلسلہ میں آر او کے آفس آئے تو وہاں سے پولیس تھانہ منڈی فیض آباد رانا جمیل حسن کو ریٹرنگ افسر کے آفس کے باہر سے گرفتار کر کے لے گئی تھی اور 9 مئی کے واقعات کے مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی۔ پولیس نے آج ڈیوٹی جج عمران یوسف کی عدالت میں پیش کر کے پسٹل کی برآمدگی کے لیے رانا جمیل حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ عمران یوسف نے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رانا جمیل حسن گڈ خان کو کیس سے ڈسچارج کر کے رہا کرنے کا حکم دیا۔