آئی جی اسلام آباد، ڈی سی تبدیلی معاملہ الیکشن کمشن اوپن کورٹ سماعت کرے گا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمشن کے چاروں ارکان نے شرکت کی۔ دوران اجلاس وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں افسر تبدیل نہ کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جس نے انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کی روشنی میں یہ درخواست کی تھی۔ آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کیس جلد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جسے اوپن کورٹ میں سنا جائے گا۔ الیکشن کمشن نے دونوں اعلیٰ افسروں کی تبدیلی کے احکامات جاری کئے تھے۔ تاہم بعد میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمشن آف پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...